چھوٹے نواب سیف علی 44 برس کے ہوگئے

Saif Ali Khan

Saif Ali Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کے نواب سیف علی خان چوالیس سال کے ہو گئے، سالگرہ کا دن اپنی اہلیہ کرینہ کپور کے ہمراہ منائیں گے۔

کرکٹر منصور علی خان اور اداکارہ شرمیلا ٹیگور کے ہاں پید اہونے والے چھوٹے نواب نے بالی وڈ کیرئیر کا آغاز 1992 میں فلم پرم پرا سے کیا۔

سیف کو شہرت ’’میں اناڑی توکھلاڑی ‘‘اور ’’ہم ساتھ ساتھ ہیں ‘‘سے ملی۔ دل چاہتا ہے میں جاندار اداکاری دکھانے کے بعد سیف نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

ہم تم، سلام نمستے، اوم کارا، لوآجکل، ریس، پری نیتا، سیف علی خان کی معروف فلمیں ہیں۔ ’’کل ہو نا ہو‘‘میں سیف علی خان کی اداکاری فلم بینوں کو بہت بھائی۔

اداکار نے چھ فلم فئیر ایوارڈز، نیشنل ایوارڈ اور پدما شری ایوارڈ اپنے نام کیے۔ لندن میں فلم ’’فینٹم‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف چھوٹے نواب سالگرہ اپنی اہلیہ،کرینہ کے ساتھ منائیں گے۔