شکاگو (جیوڈیسک) امریکی شہر شکاگو میں ایک شخص نے گرل فرینڈ کو گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا۔
شکاگو کے معروف شاپنگ سٹور کی دوسری منزل پر پیش آنے والے اس واقعے کی وجہ گھریلو جھگڑا بتایا گیا ہے۔
نوجوان موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ خاتون کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔ فائرنگ سے کوئی اورشخص زخمی نہیں ہوا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔