شکاگو (جیوڈیسک) پاکستان کے فرحان زمان نے شکاگو اوپن سکواش ٹورنامنٹ جیت کر سال کا تیسرا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فائنل میں پاکستانی اسکواش پلیئر نے میکسیکو کے ایرک گالویز کو شکست دی۔
شکاگو میں ہونیوالے سکواش ٹورنامنٹ کا فائنل دیکھنے کے لیے پاکستان کے لیجنڈ اسٹار پلئیر جہانگیر خان بھی موجود تھے۔ فائنل میں میکسیکن حریف نے فرحان زمان کے ساتھ سخت مقابلہ کیا۔ فرحان کی فتح کا اسکور گیارہ نو، گیار سات، گیارہ پانچ، گیارہ دو اور آٹھ چار رہا اس کامیابی کے ساتھ ہی فرحان زمان نے سال کا تیسرا ٹائٹل اپنے نام کیا۔