شکاگو میں دنیا کی پہلی تھری ڈی پرنٹڈ گاڑی کا کامیاب تجربہ

Vehicle

Vehicle

شکاگو (جیوڈیسک) تھری ڈی پرنٹرکا کمال،تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے تیار کردہ دنیا کی سب سے پہلی چلنے لائق گاڑی کی کامیاب ٹیسٹ ڈرائیو کا مظاہرہ کیا گیا۔ تھری ڈی پرنٹرز ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نئی جہت متعارف کروانے میں کامیاب ہو گئے۔

اور اب روزمرہ ضروریات کی کئی چھوٹی بڑی اشیاء فقط تھری ڈی پرنٹرکی مدد سے تیار کرکے زیرِ استعمال لائی جارہی ہیں۔ امریکی شہر شکاگو میں جاری انٹرنیشنل مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی شو 2014 کے دوران تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے دنیا کی سب سے پہلی چلنے لائق گاڑی تیار کرلی گئی ہے۔

جس کا گذشتہروز باقاعدہ ٹیسٹ ڈرائیو کاکامیاب مظاہرہ پیش کیا گیا۔ ٹیکنالوجی شو میں معروف آٹو میکرفرم لوکل موٹرز نے براہ راست 44 گھنٹے تک حاضرین کی موجودگی میں گاڑی کے مختلف پرزہ جات کو 40 حصوں میں تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے پرنٹ کا منفرد کارنامہ سرانجام دیا۔

ان تمام پرزوں کو بعد ازاں لوکل موٹرز کی ٹیم نے مشینری کے ذریعے ایک گاڑی کی شکل میں یکجا کیا جس کے لیے وائرنگ، بیٹری اور ٹائرزوغیرہ دیگر سپلائرز سے حاصل کرکے منسلک کیے گئے۔ 1 ہزار 500 پونڈ وزن کی حامل دی اسٹراٹی (The Strati) نامی یہ گاڑی 40 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے جس کی قیمتِ فروخت کم وبیش 18 ہزار ڈالر ہے۔