چیچہ وطنی : کار اور ٹرک میں تصادم ، تین افراد جاں بحق ، دو زخمی

Chichawatni

Chichawatni

چیچہ وطنی (جیوڈیسک) چیچہ وطنی کمالیہ روڈ پر کار اور ٹرک کے درمیان تصادم سے تین افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ فیصل آباد سے عید منانے کے لیے چیچہ وطنی آنے والی کار تیز رفتاری کے باعث ٹرک کے ساتھ ٹکرائی۔

خوفناک حادثے کے بعد ریسکیو نے کار کو کاٹ کر لاشوں کو باہر نکالا۔ حادثے میں تین افراد غلام قادر ، سابق ناظم عالم شیر ، اور محمد نواز موقع پر دم توڑ گئے۔ واقعے میں ایک خاتون رانی بی بی اور شوکت زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔