چیچہ وطنی (جیوڈیسک) چیچہ وطنی میں جعلی پیر نے جن نکالنے کے نام پر کمسن لڑکی کے پاوٴں دھکتے انگاروں پر رکھ دیے، لڑکی کی حالت خراب ہونے پر جعلی پیر فرار ہو گیا پولیس کے مطابق چیچہ وطنی کے نواحی گاوٴں کا رہائشی امان اللہ اپنی 13 سالہ بیٹی کی طبیعت خراب ہونے پر اسے ایک پیر کے پاس لے گیا۔
جعلی پیر نے جن بھگانے کے نام پر کمسن لڑکی کے پاوٴں دھکتے انگاروں پر رکھ دیے، درد سے تڑپنے کے بعد لڑکی بے ہوش ہوگئی تو جعلی پیر فرار ہوگیا، مریضہ کو تحصیل اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق پاوٴں مکمل ٹیڑھے ہونے کے باعث متاثرہ لڑکی کے عمر بھر کے لئے معذور ہونے کا خدشہ ہے۔