چیچہ وطنی (جیوڈیسک) جی ٹی روڈ پر چیچہ وطنی کے قریب ملتان سے لاہور جانے والی مسافر بس مخالف سمت سے آنے والی بس جو کہ لاہور سے مظفر گڑھ جا رہی تھی ٹکرا گئی۔
حادثے کے نتیجہ میں 10 سالہ بچی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ 10 مسافر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں 4 خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال چیچہ وطنی منتقل کر دیا گیا ہے۔