چیچہ وطنی: پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

Chichawatni

Chichawatni

چیچہ وطنی (جیوڈیسک) گوجرانوالہ سے ملتان جانیوالے پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر کی فنی خرابی کے باعث چیچہ وطنی میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔

پولیس کے مطابق گوجرانوالہ سے ملتان جانیوالے آرمی کے ہیلی کاپٹر میں اچانک خرابی پیدا ہو گئی، جس کے باعث ہیلی کاپٹر کو چیچہ وطنی کے ایک اسکول میں اتار لیا گیا، ہیلی کاپٹر میں سوار کرنل ممتاز، میجر تیمور اور صوبیدار ٹیکنیشن سلیم محفوظ رہے۔