چیچہ وطنی (جیوڈیسک) مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ انکے چار ساتھی فرار ہو گئے۔ اُدھر شکار پور کے علاقے سلطان گوٹھ میں پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
چیچہ وطنی پولیس کے مطابق مقابلے میں ہلاک ڈاکو جبر علی کو اس کے ساتھیوں نے پیر کی شام پولیس وین پر حملہ کرکے چھڑالیا تھا ،ڈاکوئوں کی فائرنگ سے تھانا صدر کا اے ایس آئی خادم حسین زخمی ہوا تھا، تعاقب جاری رکھنے پر ڈاکوئوں نے گائوٴں 34 ،بارہ ایل کے قریب پولیس پر فائرنگ کردی ۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو جبر علی اور اسکا ساتھی ہلاک ہوگیاجبکہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہو گئے۔
اِدھر ایس ایس پی شکارپور ناصر آفتاب کے مطابق سلطان گوٹھ میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ، گرفتار ڈاکو اغوا برائے تاوان ، پولیس پر حملوں اور ڈکیتوں سمیت 20 زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔