چکن پر درآمدی ڈیوٹی ختم کی جائے، پولٹری ایسوسی ایشن کا مطالبہ

Chicken

Chicken

کراچی (جیوڈیسک) ملک میں چکن کی ترسیل می کمی اور عوام کے لئے گوشت کی قیمتیں بڑھ جانے کا خدشہ ، پولٹری ایسوسی ایشن نے حکومت سے چکن سیڈز پر سے درآمدی ڈیوٹی ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

چکن کی ترسیل میں کمی اور گوشت کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر ہو جانے کے خطرات منڈلانے لگے ، پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چکن کے پیرنٹ اسٹاک اور گرینڈ پیرنٹ اسٹاک پر درآمدی ڈیوٹی کو ختم کرے یا اس درآمدی ڈیوٹی کو دیگر زرعی اجلاس کی طرح 3 فیصد کے برابر لایا جائے۔

پولٹری ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گریںڈ پیرنٹ پر 21 فیصد ڈیوٹی سے ایک دن کے بے بی چک پر کُل تخمینہ 690 روپے آتا ہے ۔ اس کے علاوہ دیگر ٹیکس اور چارجز کی لاگت پر فی میل گرینڈ پیرنٹ بے بی چک پر 270 روپے لاگت آتی ہے۔

پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پولٹری انڈسٹری کو اس امتیازی سلوک کا نشانہ نہیں بنانا چاہئے اور درآمدی ڈیوٹی کو ختم کیا جانا چاہئے کیونکہ انڈسٹری قومی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ صارفین کو کم قیمت میں گوشت کے ذریعے سے پروٹیز کی ضرورت کو پورا کرنے میں مدد گار ثابت ہو رہی ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ انڈسٹری پر سے ٹیکسوں کا بوجھ کم کیا جائے۔