نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار اروند کیجریوال پرایک شخص نے تھپڑ اور گھونسے برسا دیے۔ عام آدمی پارٹی کے خاص آدمی اروند کیجریوال 49 روز دارالحکومت نئی دلی کے وزیراعلیٰ رہے۔
استعفیٰ دینے کے بعد اب عام آدمی پارٹی کے ٹکٹ سے وزیراعظم بننے کے امید وارہیں لیکن چاہنے والوں کے درمیان غل غپاڑہ کرکے بدنام کرنے والوں کی کمی نہیں۔ آج دلی کے جنوبی علاقے ڈکشن پوری میں انتخابی مہم میں شریک ہوئے تو ہجوم میں ایک شخص نے جناب پرحملہ کیااور گھماکر گردن پر 2 تھپڑ رسید کیے۔