وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے زیارت میں پچاس بستروں پر مشتمل ہسپتال تعمیر کرنے کا اعلان

Zarat

Zarat

زیارت (نامہ نگار ) زیارت میں منعقدہ یوم آزادی کے پروقار مگر سادہ تقریب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہر ی سے پاکستان ورکرز پارٹی (ن) کے مرکزی چئیرمین خدائے دوست کاکڑ نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ سنڈیمن سول ہسپتال کا نام تبدیل کر کے شہدا سول ہسپتال رکھا جائے اس کے علاوہ خدائے دوست کاکڑ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے دوسری مطالبہ یہ کی کہ زیارت میں قائد اعظم میڈیکل کالج قائم کی جائے ۔پی ڈبلیو پی (ن)کے چئیرمین کی مطالبات پر عملدرآمد کرتے ہوئے اپنے خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ نے ان کی مطالبات کی منظوری دیتے ہوئے کوئٹہ سول سنڈیمن ہسپتال کا نام تبدیل کر کے شہدا سول ہسپتال رکھا جائے گا اور زیارت میں 50بستروں پر مشتمل ہسپتال بھی قائم کی جائیگی۔

وزیر اعلیٰ کی جانب سے مطالبات کی منظوری پر پنڈال میں موجود لوگوں نے خدائے دوست کاکڑ کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو وقت اور حالات کے مطابق قوم کی رہنمائی کرے ۔تقریب کے اختتام پر پارٹی کے چئیرمین خدائے دوست کاکڑ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری ، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض اور آئی جی فرنٹئیر کور بلوچستان میجر جنرل شیر افگن سے تفصیلی ملاقات بھی کی اور اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

وریں اثناء انٹرنیشنل پاوآف جرنلسٹس کے ضلعی صدر مدثر احمد خان کاکڑ ، غلام حیدر کاکڑ ، طارق عزیز، غلام مصطفی ودیگر نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی اعلان کردہ اعلانات پر عملدر آمد بھی کرائی جائے کیونکہ اس سے پہلے وزیر اعظم پاکستان ، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور موجودہ وزیر اعلیٰ ثناء اللہ خان زہری نے بھی اعلانات کئے ہیں لیکن ان کو عملی جامہ نہیں پہنایا جارہا ہے بلکہ صرف اعلانات ہی ہوتے ہیں ہم وزیر اعلیٰ بلوچستان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ زیارت کے لئے اعلان کردہ پیکجز کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائے تاکہ زیارت کے لئے اعلان کردہ پیکجز کو جلد عملی جامہ پہنائی جاسکے۔

زیارت (نامہ نگار )آج بروز منگل خنڈی سر پلازہ میںصبح دس بجے صدر پریس کلب محمد یعقوب کاکڑ کی زیر صدارت اجلاس ہو گی ۔