Raheel Sharif and Czech Republic Army Chief Meeting
راولپنڈی (جیوڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیک ریپبلک کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل جوزف بیکوار نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے سے متعلق اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔ جنرل جوزف بیکوار نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کو حاصل ہونیوالی کامیابیوں کو سراہا اور کہا کہ خطے سے دہشتگردی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے پاک فوج نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔
دوسری جانب آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مالدیپ کے وزیر دفاع آدم شریف عمر نے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکیورٹی، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مالدیپ کے وزیر دفاع نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو سراہا۔ مالدیپ کے وزیر دفاع نے سیکیورٹی فورسز کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر دفاع نے جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر پھول بھی چڑھائے۔