چیف کی ہلاکت، اسلامک جہاد کے حماس کے ساتھ روابط معطل

Islamic Jihad

Islamic Jihad

غزہ (جیوڈیسک) چیف کی ہلاکت کے بعد اسلامک جہاد نے حماس کے ساتھ روابط معطل کر دیئے۔ اسرائیلی فوج کے خلاف برسر پیکار فلسطینی جہادی تنظیم اسلامی جہاد نے اپنے چیف کی ہلاکت کے بعد حماس کے ساتھ اپنے تمام روابط اور تعلقات معطل کر دیئے ہیں۔

ذرائع رپورٹس کے مطابق اسلامی جہاد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ القدس بریگیڈ کے کمانڈر کی موت کی ذمہ دار حماس پولیس ہے۔ بیان کے مطابق پولیس نے راحید جند ہاکو ان کے گھر پر فائرنگ کرکے قتل کیا لہذا حماس کے ساتھ اپنے روابط کو جاری نہیں رکھا جا سکتا۔