مصطفی آباد/للیانی: چیف ایڈیٹر نوائے وقت مجید نظامی کے انتقال پر للیانی پریس کلب کا تعزیتی اجلاس محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں محمد شاہد عمر،چوہدری اصغر علی، اصغر علی شہزاد، منیر احمد بھٹی، الیاس ملک، عبدالقیوم، محمد جمیل سندھو،سعید احمد بھٹی، عبدالمنان سلفی، ، ارشد علی شامی، زبیر احمدبھٹی،سید اسرار احمد زیدی شاہ،سارنگ جاوید ملک،ارشد علی جوئیہ، حافظ طاہر اقبال ودیگرصحافیوں کی بڑی تعدادنے گہرے رنج و غم کا اظہار کر تے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعاکرتے ہوئے کہا کہ ہم سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہے۔
مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔صدر پریس کلب للیانی محمد عمران سلفی نے کہا کہ مجید نظامی کی وفات سے ملک ایک محب وطن،مجاہد کشمیر،نظریہ پاکستان کے عاشق اور نامور صحافی سے محروم ہوگیا ہے۔ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی، ان کی وفات سے صحافت کا ایک باب بند ہو گیا ہے، آج ہم ایک سنیئر ترین صحافی سے محروم ہو گئے ہیں ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا صدیوں پورا نہیں ہو سکے گا، مجید نظامی صحافت کی دنیا کا ایک عظیم ستارہ تھے۔