لاہور (جیوڈیسک) وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کیلئے ناصر اسلم زاہد کا نام دیا ہے، وہ ہمارے لئے قابل قدر شخصیت ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے واہگہ بارڈر کا دورہ کیا، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ متاثرین واہگہ بارڈر سے اظہار ہمدردی ہے، لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، شہداء کا خون ضائع نہیں جائے گا، دہشت گردی کیخلاف افواج پاک سینہ سپر ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ قوم دہشت گردی کے خلاف ہے، ملک کی حفاظت کرتے رہیں گے، پاکستان کا پرچم سربلند ہوتا رہے گا۔ شاہ محمود نے بتایا کہ خورشید شاہ نے رابطہ کیا ہے، چیف الیکشن کمشنر کیلئے سامنے آنے والے تینوں نام قابل قدر ہیں، پی ٹی آئی نے حزب اختلاف کو ناصر اسلم زاہد کا نام شامل کرنے کا کہا ہے۔