اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلیے وزیر خزانہ اسحق ڈار اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ میں مشاورت جاری ہے۔
خورشید شاہ نے فون پر تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی اور ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار سے مشورہ کیا۔ آج تین نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائے جانے کا امکان، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ۔پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔
حکومت کی جانب سے نیا نام جسٹس (ر) تنویر احمد فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔