اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے وزیر اعظم نواز شریف نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے رابطہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے سری لنکا روانگی سے قبل سید خورشید شاہ کو فون کیا اور کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے نام پر مشاورت کیلیے ملاقات ہونی چاہیے۔
قائد حزب اختلاف نے کہا کہ آئینی طریقہ کار کے مطابق پہلے آپ نے تحریری طور پر نام بھیجنے ہیں، آپ کے بھیجے گئے ناموں پر تحفظات ہوئے تو اپنی طرف سے نام بھیجوں گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم وطن واپس آنے کے بعد اپوزیشن لیڈر کو تحریری طور پر نام بھیجیں گے جس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہو گی۔