چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے سپریم کورٹ کی ڈیڈ لائن آج ختم

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان چیف الیکشن کمشنر کے لئے کسی نام پر اتفاق نہیں ہو سکا۔ آج حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ سے مزید مہلت مانگے جانے کے لئے درخواست دینے کا امکان ہے۔ سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے حکومت کو دوسری بار 24 نومبر تک کی مہلت دی تھی۔

تاہم اپوزیشن لیڈر کے بیرون ملک ہونے کے باعث وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان چیف الیکشن کمشنر کے لئے کسی نام پر اتفاق نہیں ہو سکا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے کل چیف الیکشن کمشنر کو واپس بلائے جانے یا حکومت کو مزید مہلت دیئے جانے کا امکان ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا فیصلہ 26 نومبر کو اپوزیشن لیڈر کے وطن واپس آنے کے بعد ہی ہو گا۔