اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے قرار دیا کہ درخواست گزار متفقہ چیف الیکشن کمشنر کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی سے درخواست گزار کا کوئی حق متاثر نہیں ہوا۔
جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کیا تحریک انصاف سمیت کسی بھی جماعت نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر اعتراض کیا، درخواست گزار شاہد اورکزئی نے کہا کہ وہ قانونی اور آئینی نکتہ اٹھا رہے ہیں، سیاسی نہیں۔
وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نے پارلیمانی کمیٹی کو تین نام بھجوائے تھے پارلیمانی کمیٹی نے تینوں ناموں کی سماعت نہیں کی۔ عدالت نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے خلاف درخواست خارج کرتے ہوئے عدالت کا وقت ضائع کرنے پر درخواست گزار شاہد اورکزئی کو بیس ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔