اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے حکومت کو چوبیس نومبر تک کی مہلت دے دی۔ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی سے متعلق سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل عدالت کو بتایا کہ چیف الیکشن کمشنرکی تعیناتی سے متعلق کئی شخصیات سے رابطہ کیا گیا۔
چیف الیکشن کمشنرکی تعیناتی سے متعلق سب نے معذرت کر لی۔ وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف ملک سے باہر ہیں۔ چیف الیکشن کمشنرکی تعیناتی اتفاق رائے سے کردی جائے گی۔ عدالت نے 24 نومبر تک چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ 24 نومبر تک چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی نہ ہوئی تو قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی ختم کردی جائے گی۔