اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے عمران خان کو سوموار کو ملاقات کے لیے بلا لیا، تحریک انصاف کے چیئرمین نے ملاقات کیلئے وقت مانگا تھا۔
عمران خان نے انتخابی دھاندلی اور دوسرے امور پر بات کرنے کے لیے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے لیے وقت مانگا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے چیف الیکشن کمشنر سوموار کو تحریک انصاف کے چیئرمین سے ملاقات کریں گے۔ عمران خان عام انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی پر بات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وہ چیف الیکشن کمشنر کو دھاندلی کے بعض ثبوت پیش کریں گے، ملاقات میں الیکشن ٹربیونلز کی جانب سے بعض کیسز کے فیصلوں میں تاخیر کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔