اسلام آباد (جیوڈیسک) قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہا کہ امید ہے وزیر اعظم سے ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر کا معاملہ طے ہو جائے گا۔ عمران خان کی کال پر پاکستان بند نہیں ہوگا ، حکومت عمران خان سے مذاکرات نہ کر کے اپنے لیے گڑھا کھودے گی ، حکومت اور عمران خان ریاست کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔
اسلام آباد میں سید خورشید شاہ نے کہا امید ہے وزیر اعظم سے آج ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر کا معاملہ طے ہو جائے گا۔ پی ٹی آئی سے مذاکرات نہ کرنے کا حکومتی ترجمان کا بیان غلط ہے۔ خورشید شاہ نے کہا مسئلے کا سیاسی حل نکالا جائے۔
ایک سوال کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا عمران خان کی کال پر پاکستان بند نہیں ہوگا۔ حکومت اور عمران خان ریاست کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔ سید خورشید شاہ نے کہا حکومت کو مذاکرات کرنا پڑیں گے۔ حکومت عمران خان سے مذاکرات نہ کر کے اپنے لیے گڑھا کھودے گی۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم سے کہوں گا کہ مذاکرات نہ کرنے کا بیان افسوسناک ہے۔