Electoral Reform Committee Meeting chaired Ishaq Dar
اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی اہلیت کا طریقہ کار تبدیل۔ اب اب ٹیکنوکریٹ، ریٹائرڈ سرکاری افسر بھی تعینات کیا جا سکے گا۔
آئین میں ترمیم کے لیے آئندہ ہفتہ بل پیش کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں زاہد حامد کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے 2 رکن اڑھائی سال بعد ریٹائر جبکہ باقی 5 سال مکمل کریں گے۔ قائمقام چیف الیکشن کمشنر سپریم کورٹ کا جج نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کا سینئر رکن مقرر کیا جائے گا۔
چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری کے لئے آئین کے 7 آرٹیکلز میں ترامیم کی جائیں گی۔ چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کے وقت کم از کم عمر 68 سال جبکہ الیکشن کمیشن کے رکن کی عمر کم از کم 65 سال مقرر کرنے کی تجویز ہے۔ چیف الیکشن کمشنر یا رکن کا عہدہ خالی ہونے کے 45 روز میں تقرر کرنا لازم ہو گا۔