اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے نام پر ہمیں عمران خان سے کسی ڈکٹیشن کی ضرورت نہیں ہے۔
سید خورشید شاہ نے کہا کہ ہمیں جسٹس (ر) ناصر اسلم زاہد کے نام پر پہلے بھی تحفظات تھے تو اب بطور چیف الیکشن کمشنر ان کے نام پر کیسے اتفاق کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے نام پر ہمیں عمران خان سے کسی ڈکٹیشن کی ضرورت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کے لئے جسٹس (ر) ناصر اسلم زاہد کا نام تجویز کیا گیا ہے جب کہ آج رحیم یار خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کے لئے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کے نام کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان پر نہ پہلے اعتماد تھا اور نہ اب ہے۔