رحیم یار خان (جیوڈیسک) رحیم یار خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کیلئے نہ جھکنے اور نہ بکنے والا شخص چاہیے جس پر سب کو اعتماد ہو۔
شاہ محمود قریشی وزیراعظم نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب! آپ کی کہانی مک گئی ہے۔ آصف زرداری بھی سن لیں 21 نومبر کو لاڑکانہ آ رہے ہیں جتنی چاہے رکاوٹیں ڈال لیں۔ جہانگیر ترین نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن رحیم یار خان کے تمام بت گرا دیں گے۔ جلسے سے اعجاز چودھری، ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔