اسلام آباد (جیوڈیسک) صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے تصدیق کی ہے کہ چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم کا استعفی ایوان صدر کو موصول ہو گیا ہے۔ صدارتی ترجمان کے بیان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم نے آج اپنا استعفی منظوری کیلئے صدر آصف علی زرداری کو بھجوایا ہے۔
صدارتی ترجمان نے گورنر پنجاب کی تعیناتی کی سمری موصول ہو نے کی بھی تصدیق کی ہے، وزیرا عظم نے گزشتہ روز چوہدری سرور کو گورنر پنجاب تعینات کرنے کی سمری منظوری کیلئے صدر کو بھجوائی تھی۔ گورنر پنجاب کا عہدہ مخدوم سید احمد محمود کے استعفی کے بعد خالی ہوا تھا۔