اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے عوامی نیشنل پارٹی سربراہ اسفندیارولی اور افراسیاب خٹک کو خط تحریر کیا۔
جس میں انہوں نے وضاحت کی ہے کہ الیکشن کمیشن پاکستان نے اے این پی ارکان سے سیکیورٹی واپس لینے کا حکم نہیں دیا،انہوں نے خط میں یہ بھی تحریر کیا کہ تمام سیاسی پارٹیوں کو سیکیورٹی کی فراہمی کے مطالبات کے حامی ہیں۔