کوئٹہ (جیوڈیسک) چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے قافلے پر بم دھماکے خلاف وکلاء کی جانب عدالتوں سے ہڑتال کی جارہی ہے۔
چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد نور مسکانزئی کے قافلے پر ہفتے کے روز خاران سے واپس آتے ہوئے نوشکی کے قریب روڈ کنارے نصب بم کو ریموٹ سے اڑایا گیا تھا جس میں چیف جسٹس اور ان کے ساتھ آنے والے تمام افراد محفوظ رہے تاہم ایک گاڑی کو نقصان ہوا تھا۔
جس کے خلاف بلوچستان بار ایسوسی ایشن نے کوئٹہ سمیت صوبے بھر کی عدالتوں سے بائیکاٹ کی کال دی ہے، وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ہیں۔
بار رومز پر سیاہ جھنڈے لہرائے گئے ہیں، عدالتوں نے تمام کیسز کو اگلے روز تک ملتوی کر دیا ہے جس کی وجہ سے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔