چیف جسٹس کی عدالتوں کے سکیورٹی انتظامات سخت کرنیکی ہدایت

Tassaduq Hussain Jilani

Tassaduq Hussain Jilani

لاہور (جیوڈیسک) چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ بلڈنگ کمیٹی کا اجلاس لاہور رجسٹری میں ہوا جس میں جسٹس جواد ایس خواجہ ، ایم ڈی نیسپاک امجد اے خان، پبلک ورکس اور پلاننگ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے افسران، ایڈیشنل آئی جی پنجاب سرمد سعید، ایس ایس پی آپریشنز لاہور رانا عبدالجبار اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

چیف جسٹس نے بلڈنگ کمیٹی کے حکام کو ہدایت کی کہ انفارمیشن اور سکیننگ روم کی تعمیر جلد از جلد مکمل کی جائے اور اسکے لئے فنڈز کا فوری طور پر بندوبست کیا جائے۔