اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی نے اسلام آباد کچہری واقعے کا از خود نوٹس لے لیتے ہوئے چیف کمشنراورآئی جی اسلام آباد کو کل طلب کر لیا۔
چیف جسٹس نے چیف کمشنراورآئی جی اسلام آباد سے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔ چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ کیس کی سماعت کل کھلی عدالت میں ہو گی۔
اسلام آباد ایف ایٹ کچہری میں خود کش حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں ایڈیشنل سیشن جج رفاقت اعوان اور اور دو وکلاء رہنماؤں سمیت 11 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔