چیف جسٹس نے کراچی میں مندر کو درپیش خطرے سے متعلق ازخود نوٹس لے لیا
Posted on March 24, 2014 By Majid Khan اسلام آباد, اہم ترین, مقامی خبریں
Tassaduq Hussain Jilani
اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان تصدق حسین جیلانی نے کراچی میں مندر کو درپیش خطرے سے متعلق ازخود نوٹس لے لیا
عاصمہ جہانگیر نے چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کو ایک خط کے ذریعے کراچی کے توسیعی منصوبے کیلئے شہر میں موجود مندر کو گرانے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔
چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے معاملے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری سندھ اور شہری حکومت سے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com