چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا دھاندلی کیسز کی سماعت سے انکار

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے مقرر کردہ معیاد میں دھاندلی کے کیسز کو نہ نمٹانے پر ٹربیونلز کے ججز کی مدت ملازمت میں توسیع سے انکار کر دیا۔ 31 اگست کو تینوں ٹربیونلز کی ججز کی مدت ملازمت ختم ہو جائیگی۔

الیکشن کمیشن نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو خط لکھ ڈالا اور درخواست کی کہ دھاندلی کیسز ہائیکورٹ کے ججز کے روبرو لگا دیے جائیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منظور احمد ملک نے الیکشن کمیشن کی درخواست مسترد کر دی۔ چیف جسٹس منظور احمد ملک نے کہا کہ قانون کے تحت دھاندلی کیسز کی سماعت ریٹائرڈ سیشن ججز ہی کر سکتے ہیں۔

حاضر سروس جج دھاندلی کے خلاف کیسز کی سماعت نہیں کر سکتے۔ چیف جسٹس نے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف کسیز کو ہائیکورٹ کے ججز کے روبرو لگانے سے انکار کر دیا۔