لاہور (جیوڈیسک) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے میو ہسپتال میں زخمی وکیل کی عیادت کی۔ کہتے ہیں کہ مجرم قانون کی گرفت سے نہیں بچے گا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منظور ملک نے میو ہسپتال میں جا کر ڈسکہ میں پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے وکیل ذوہیب کی عیادت کی۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ زخمی وکیل کی جلد صحت یابی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔
انہوں نے ایڈوکیٹ ذوہیب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ فکر نہ کریں مجرم قانون کی گرفت سے نہیں بچے گا ، انصاف کے تمام تقاضے پورے کریں گے۔