اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے اسٹون کرشنگ مافیا کی جانب سے مارگلہ اور لورا پہاڑیوں پر درختوں کی کٹائی کے معاملے کا از خود نوٹس لے لیا۔
رجسٹرار سپریم کور ٹ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس نے معاملے کا از خود نوٹس لے کر اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور ایڈووکیٹ جنرل کے پی کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔
جبکہ چیف جسٹس کی جانب سے معاملہ کی کھلی عدالت میں سماعت کے لئے تین رکنی بینچ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے جو مارگلہ اور لورا پہاڑیوں پر درختوں کی کٹائی کے معاملے کی کل بروز جمعہ سماعت کریگا۔