چیف جسٹس نے قومی عدالتی پالیسی کا اجلاس طلب کر لیا

Chief Justice

Chief Justice

لاہور (جیوڈیسک) چیف جسٹس پاکستان نے قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا

قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں ہو گا جس میں چاروں صوبوں کی ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز صاحبان کے علاوہ فیڈرل شریعت کورٹس کے چیف جسٹس بھی شرکت کریں گئے۔

اجلاس 8 مارچ کو صبح نو بجے شروع ہو گا جس میں قومی عدالتی پالیسی کے تحت نمٹائے گئے مقدمات سے متعلق از سرنوجائزہ لیا جائیگا جبکہ سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی کو یقنی بنانے کے لیے اقدامات بھی زیر غور لائے جائیں گئے۔