چیف جسٹس آف پاکستان جناب جسٹس چوہدری افتخار احمد سے سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کی اپیل
Posted on October 4, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی : پاکستان میں لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2001ء کے ہوتے ہوئے ملک سے دہشت گردی، جرائم اور کرپشن کا خاتمہ نہ ہونا ملک کی سیاسی جماعتوں اور سیاست دانوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے یہ بات سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئر مین عالم علی نے NGO,sکے نمائندوں سے دوران گفتگو کہی انہوں نے بتا یا کہ اگر ہمارے ملک میں لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے تحت وجود میں آنے والے بلدیاتی نظام کے تحت منتخب ہونے والے ناظمین قانون کے مطابق اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرکے ملک میں ہونے والے تمام ترقیاتی کام گورنمنٹ پبلک پارٹنر شپ کے ذریعے کراتے تو نہ صرف ہمار ملک انٹر نیشنل معیار کے مطابق ترقی کرتا بلکہ آج پورے ملک میں انسانی حقوق کی مکمل پاسداری ہورہی ہوتی۔
سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئر مین عالم علی نے چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے اپیل کی ہے کہ پورے ملک میں نچلی سطح پر اقتدار کی منتقلی کے لئے سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2001ء کا نفاذ پورے ملک میں کرکے اسی نظام کے تحت بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں اور عدلیہ اس نظام کے تحت منتخب نمائندوں کی مکمل نگرانی کے لئے ایک موثر نظام وضح کرے تاکہ نچلی سطح پر نہ صرف عوام کو اختیارات کی منتقلی کو یقینی بنا یا جاسکے بلکہ بلدیاتی نظام جو کہ جمہوریت کی نرسری ہے اسے مظبوط بنا کر ملک میں جمہوری نظام کو پراون چڑھا یا جاسکے عالم علی نے عدلیہ سے اپیل کی ہے کہ سابق دور میں ملک میں ایسی سیاسی جماعتوں کے ناظمین جنہوں نے قانون پر عمل نہیں کیا۔
کرپشن کے مرتکب ہوئے انہیں قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے سزائیں دی جائیں اور آئندہ بلدیاتی انتخابات غیر سیاسی بنیاد پر کرا کر ملک میں نئی قیادت کی راہ ہموار کی جائے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com