کراچی (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی چیئرپرسن غنوی بھٹو نے چیف جسٹس پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ مرتضی بھٹو قتل کیس میں ہمیں انصاف دیا جائے۔ غنوی بھٹو نے یہ مطالبہ مرتضی بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر ستر کلفٹن میں شمعیں جلانے کی تقریب کے دوران کیا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مرتضی بھٹو کیس میں انصاف کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا اور جو لوگ مرتضی بھٹو قتل کیس میں ملوث ہیں انہیں انعام و اکرام سے نوازا گیا۔ چیف جسٹس پاکستان، مرتضی بھٹو قتل کیس کا نوٹس لیں اور ہمیں انصاف دلائیں۔