چیف جسٹس آف پاکستان سو موٹو ایکشن لے کر سکھر کی واحد خیراتی ہسپتال کو برباد ہونے سے بچائیں

ملتان : بسم اللہ ہیلتھ سو سائٹی سندھ کے کوارڈینیٹر رانا ارشاد علی نے مقامی ہوٹل میں ہنگامی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ سکھر میں ہمارے ادارے کے خیراتی ہسپتال کو مقامی سیاستدان و اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ گرانا چاہتا ہے اور سید خورشید احمد شاہ بھاری رقم کا مطالبہ کر رہا ہے۔ اور اس نے دھمکی دی ہے کہ بصورت دیگر خیراتی ہسپتال کو نہیں چلنے دے گا اورسرکاری اداروں میں اپنے اثر و رسوخ کو ناجائز استعمال کر کے خیراتی ہسپتال کو گرانے کی متعدد بار کوشش کر چکا ہے اور اآج بھی ہسپتال گرانے کی دھمکی دی ہے۔

رانا ارشاد نے مزید کہا کہ مقامی سیاستدان سید خورشید احمد شاہ سکھر کے غریب لوگوں کو فری علاج مہیا کرنے کے بجائے، فری چلنے والے خیراتی ہسپتال کو گرانہ چاہتے ہیں۔رانا ارشاد نے ملک بھر خصوصا پنجاب کی تمام سیاسی، سماجی تنظیموں، دانشوروں، صحافیوں، کالم نگاروں کو اپیل کی ہے کہ اس قسم کی منفی سوچ پرزور مذمت کریں، رانا ارشاد نے چیف جسٹس آف پاکستان سے پرزور اپیل کی کہ وہ سو موٹو ایکشن لے کر سکھر کی واحد خیراتی ہسپتال کو برباد ہونے سے بچائیں۔