چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کی درخواست اعتراض لگا کر واپس

Chief Justice

Chief Justice

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد سپریم کورٹ آفس نے چیف جسٹس پاکستان کی مدت ملازمت میں توسیع کی لیے دائر درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی۔ ایڈووکیٹ عبدالرشید قریشی کی جانب سے دائر کی جانیوالی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھاکہ چیف جسٹس پاکستان افتحار محمد چوہدری 22 ماہ معزول رہے۔

لہذا اتنا ہی عرصہ ان کی مدت ملازمت میں توسیع کی جائے یہ چیف جسٹس پاکستان کا ئینی حق ہے سپریم کورٹ رکے رجسٹرار آفس نے درخواست پر پانج اعتراضات لگاتے ہوئے درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کے مطابق درخواست گزار اس پٹیشن میں متاثرہ فریق نہیں اور اس کے علاوہ درخواست گزار کے وکیل نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا۔