کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس فیصل عرب نے ممبر انسپکشن ٹیم ٹو عبداللہ چنا کو ہدایت کی ہے کہ مچھ جیل میں پھانسی کے منتظر صولت مرزا کے مقدمات کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ایم آئی ٹی ٹو کو ہدایت کی ہے کہ یہ بتایا جائے کہ صولت مرزا کے کتنے مقدمات زیر سماعت ہیں اور یہ مقدمات کس سٹیج پر ہیں۔
چیف جسٹس نے رائے بھی طلب کی ہے کہ آیا زیر سماعت مقدمات کے فیصلوں تک پھانسی پر عملدرآمد روکا جا سکتا ہے یا نہیں؟۔
صولت مرزا نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے جے آئی ٹی بیان کی روشنی میں تفتیش کی جائے اور تفتیش مکمل ہونے تک پھانسی پر عملدرآمد روکا جائے۔