کراچی (جیوڈیسک) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے اویس شاہ کے اغواء کا مقدمہ کلفٹن تھانے میں درج کر لیا گیا۔ مقدمہ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ مصطفی میمن کی مدعیت اغواء کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق اویس شاہ کے موبائل فون بند ہونے کی اطلاع ان کے آفس کلرک عبدالرزاق نے دی۔ ایف آئی آر کے مطابق اویس علی کے لاپتہ ہونے کی اطلاع پولیس کے ایس ایس پی کو دی گئی۔
پولیس کو ابتدائی طور پر لگا کہ اویس علی کو کسی سیکیورٹی ادارے نے تحویل میں لیا ہو۔ دوسری جانب سے اویس شاہ کی گاڑی سے ملنے والے فنگر پرنٹس نادرا کو ارسال کر دیئے ہیں۔ فنگر پرنٹس کی رپورٹ آنے کے بعد تحقیقات میں مزید پیش رفت ہو سکتی ہے۔
وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی حکم پر ایس ایس پی ساوتھ ڈاکٹر فاروق اور ایس پی کلفٹن امجد حیات کو معطل کر دیا گیا۔