ملتان (جیوڈیسک) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کے بھتیجے عمر جیلانی کو نامعلوم مسلح افراد نے ملتان سے اغوا کر لیا، عمر جیلانی ایک حساس ادارے کے اہلکار بھی ہیں۔
مغوی عمر جیلانی پیرکی صبح 9 بجے دفتر جانے کیلیے گارڈن ٹائون کے علاقے تونسہ ہائوس روڈ سے روانہ ہوئے تو گھر کے قریب ہی چھ سے سات مسلح افراد نے انھیں گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا، دواغوا کاروںنے پولیس وردیاں پہن رکھی تھیں۔ مغوی کے والد زاہد جیلانی نے بتایا ہے کہ ہماری کسی کیساتھ دشمنی نہیں۔