چیف جسٹس نے سانحہ بادامی باغ کا ازخود نوٹس لے لیا

Chife Justice

Chife Justice

پنجاب (جیوڈٰیسک)چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے سانحہ بادامی باغ کا ازخود نوٹس لے لیاہے۔ ازخود نوٹس کیس کی سماعت کل چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کر ے گا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے سانحہ بادامی باغ سے متعلق ایڈوکیٹ جنرل پنجاب اور آئی پنجاب پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے واقعہ کی جامع رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے ۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بادامی باغ کا واقعہ سنگین ہے اوراس کا تعلق لوگوں کی زندگیوں سے ہے ۔ واقعہ میں مسیحی برادری کا مالی نقصان ہواجو کہ آئین کے تحت بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔