خود کو چیف لیسکو کا کار خاص کہنے والے گرڈ اسٹیشن للیانی پر عرصہ پانچ سال سے تعینات انچارج محمد علی نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دئیے
Posted on October 18, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی : خود کو چیف لیسکو کا کار خاص کہنے والے گرڈ اسٹیشن للیانی پر عرصہ پانچ سال سے تعینات انچارج محمد علی نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دئیے۔ سرکاری کواٹروں میں رہنے والے نے پانچ سالوں میں پلاٹ، کوٹھی اور پٹرول پمپ بنا لئے۔ میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا جتنا مرضی خبریں شائع کر لو، محمد علی کا موقف۔ تفصیلات کے مطابق خود کو چیف لیسکو کا کار خاص کہنے والے انتہائی با اثر انچارج گرڈ اسٹیشن للیانی ایس ایس او 1محمد علی نے بطور انچارج کرپشن کے ریکارڈ توڑ دئیے۔ اس نے اپنی تعیناتی کے دوران سکریپ ، کاپر، الیون کے وی اور میٹروں میں سمیں لگنے سے پہلے فیکٹری ایریا کے فیڈروں کو زیادہ سپلائی دے کر ماہانہ لاکھوں روپے وصول کرتا رہا ہے۔انتہائی با اثر ہونے کی وجہ سے عرصہ تین ماہ قبل معطل ہو کر دوبارہ اسی گرڈ پر تعینات ہوگیا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جتنی اس کی تنخواہ ہے اس سے صرف ایک بچے کی تعلیم کی فیس اور خرچہ ہی بمشکل پورا ہوتا ہے۔
اس گرڈ پر تعیناتی سے پہلے مذکورہ شخص سرکاری کواٹروں میں رہائش پزیر تھا جبکہ اپنی تعیناتی کے دوران اس نے کرپشن کے تمام ریکارڈ کو مات دیتے ہوئے کھڈیاں میں عالی شان کوٹھی، منڈی عثمان والا میں پٹرول پمپ بنا رکھا ہے۔سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں کے غیر جانب دار افسران سے انکواری کروا کر محکمہ کوکروڑوں روپے کا ٹیکہ لگانے والے کرپٹ انچارج سے رقم بر آمدکروا کر سرکاری خزانے میں جمع کروانے اور سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ جب اس سلسلے میں انچارج گرڈ اسٹیشن للیانی و ایس ایس او 1محمدعلی کا موقف جاننے کیلئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میرے خلاف لگائے گئے تمام الزامات بے بنیا د ہیں جتنی مرضی خبریں شائع لو کر میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ آپ مجھے جانتے نہیں میری اوپر تک پہنچ ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com