سبی (محمد طاہر عباس ) سبی میلہ کے دوران وزیر اعلیٰ بلوچستان کیجانب سے سبی کیلئے اعلان کردہ پچاس کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈ کو چھوٹے چھوٹے کاموں پر خرچ کرنے کی بجائے اس کثیر رقم سے سیوریج سسٹم جیسے میگا پراجیکٹ بنائے جائیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن سبی سٹی کے صدر چوہدری امتیا ز،جنرل سیکریٹری فہیم احمد قریشی، نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے بعد سبی بلوچستان کا دوسرا بڑا شہر ہونے کے ساتھ ساتھ تاریخی حیثیت کا حامل ہے۔
اسے پہلے کی طرح صاف ستھرا، خوبصورت بنانے کی ضرورت ہے سیوریج سسٹم جیسے دیگر ایسے میگا پراجیکٹ بنائے جائین جو زمین پر نظر آنے کیساتھ ساتھ دیرپا اور مفاد عامہ میں ہوں انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ پرائمری سکول محلہ قصابان عرصہ دراز سے اپنی بلڈنگ سے محروم ہے پرانا سول ہسپتال کی ہزاروں مربع فٹ زمین منتظر ہے کہ اسپر رہائشی کالونی تعمیر کی جائے اور پرانی بلڈنگ کو بد از پائیدار مرمت بطور بنیادی مرکز صحت یا سول ڈسپنسری کے طور پر استعمال میں لایا جائے اسی طرح بکرا منڈی کے نزدیک قبرستان شہیدان چار دیواری سے محروم ہونے کی وجہ سے بسا اوقات جانوروں کی آماجگاہ بنا رہتا ہے۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ متذکرہ قبرستان کے گرد چار دیواری تعمیر کرکے اسے محفوظ بنایا جائے انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصہ تک جانوروں کے پانی پینے کیلئے مختلف جگہوں پر ٹینکیاں بنی ہوتی تھین جو آج ناپید ہین بے زبان جانوروں کیلئے پرانی طرز پر پینے کے پانی کا انصرام کرکے مفاد عامہ کے پراجیکٹ بنائے جائیں انہوں نے کہا کہ پچاس کروڑ روپے کی رقم معمولی رقم نہیں یہ نصف ارب روپے ہیں اسکا استعمال زمین پر نظر آنے والے میگا پراجیکٹ بنا کر کیا جائے کہ یہی بات اس تاریخی سبی شہر کی متقاضی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن مفاد عامہ میں میگا پراجیکٹ پر خصوصی توجہ مبذول کیے ہوئے ہے۔