وزیراعلیٰ بلوچستان نے حامد میر کی عیادت کی

Abdul Malak

Abdul Malak

کراچی (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے آج اسپتال میں سینئر صحافی حامد میر کی عیادت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کاکہنا تھا کہ حامد میر بلوچ عوام کی آواز اور ان کے فطری ساتھی ہیں ، بلوچ عوام انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر جیو کی انتظامیہ اور حامد میر کے اہل خانہ چاہیں تو ان کے علاج کے اخراجات بلوچستان حکومت برداشت کر سکتی ہے۔