کوئٹہ (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ بینک ڈکیتی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے پولیس، لیویز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو بینکوں، تجارتی مراکز اور اہم تنصیبات کی فول پروف سیکیورٹی کے لیے موثر اقدامات کرنے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گشت میں اضافے اور چیکنگ کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔