بلوچستان (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ناک کے نیچے لیبر قوانین کی خلاف ورزی سامنے آئی ہے۔
وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ اور وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ میں کام کرنے والے کچن اسٹاف، خاکروب اور فراش کی ہفتہ وار تعطیلات ہی بند کر دی گئی ہیں۔
وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے انڈر سیکرٹری ایڈمن کی جانب سے جاری مراسلے میں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ اور وزیر اعلیٰ انیکسی میں کام کرنے والے کچن اسٹاف، خاکروب اور فراش کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ ہفتہ اور اتوار کو چھٹی نہیں کر سکیں گے کیونکہ ان کے ہفتہ وار دونوں تعطیلات بند کر دی گئی ہیں۔
مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ چھٹی کرنے والے اسٹاف کے خلاف قواعد کے تحت کارروائی کی جائے گی۔