کوئٹہ (جیوڈیسک) وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے سریاب لنک روڈ پر دھماکے کی مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں اور معصوم عوام کے قاتلوں کا پیچھا کریں گے۔
وزیر اعلی بلوچستان نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ دھماکے میں زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائے ۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی افرد کے اہل خانہ کے ساتھ ہمداردی کا ظہار کرتے ہوئے کہا ہے۔
کہ دہشت گردوں اور معصوم عوام کے قاتلوں کا پیچھا کریں گے اور بلوچستان میں مکمل امن کی بحالی تک کوششیں جاری رہیں گی۔ صبح کوئٹہ کے علاقے سریاب لنک روڑ پر دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ سولہ افراد زخمی ہو گئے۔